تازہ تر ین

شہبازشریف بارے فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرینگے: فوادچو دھری کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ’شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، شریف خاندان کا جو بندہ باہر گیا وہ واپس نہیں آیا‘۔انہوں نے کہا ’حیران ہوں کہ شریف برادران کو میاں شریف کے اسپتال پر بھی اعتماد نہیں، یہ لوگ اتنے لمبے عرصے سے اقتدار میں رہے، علاج کے لیے لندن جانے کا کہیں تو نامناسب بات ہے‘۔بلاول بھٹو زرداری کے ٹرین مارچ سے متعلق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’بلاول نے 300 ٹکٹ خریدے اور خوشی کی بات ہے انہیں اتنے لوگ بھی مل گئے، بلاول نے پہلی بار پیسے دے کر 11 لاکھ روپے ٹکٹ کے ادا کیے، ان کی کی سرگرمی کا اچھا پہلو یہ ہے کہ انہیں پہلی بار ٹکٹ کے پیسے دینا پڑے‘۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv