تازہ تر ین

نیوز ی لینڈ حملو ں کے بعد برمنگھم میں 5مساجد پر ہتھوڑوں سے حملے

لندن(ویب ڈیسک) سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد کئی مغربی ممالک میں مسلمانوں اور مساجد پر حملوں کے واقعات پیش آچکے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ اب برطانیہ میں پیش آ گیا ہے جہاں ایک ہی رات میں برطانوی شہر برمنگھم کی پانچ مساجد پر ہتھوڑوں سے حملے کیے گئے۔ ان واقعات کی منظرعام پر آنے والی سی سی ٹی وی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان ہتھوڑوں سے مساجد کی کھڑکیوںکے شیشے توڑ ہوتے ہیں اور دروازوں کو نقصان پہنچا رہے ہوتے ہیں۔انسداددہشت گردی پولیس ان حملوں کی تحقیقات کر رہی ہے تاہم تاحال کسی ایک حملہ آور کی بھی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔رپورٹ کے مطابق جن مساجد کو ہتھوڑوں سے نقصان پہنچایا گیا ان میں سے ایک بروڈ وے کے علاقے میں واقع مسجد فیض الاسلام ہے۔ اس مسجد پر حملے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم ایک ہتھوڑا ہاتھ میں لیے آتا ہے اور ایک دو کھڑکیوں کے شیشے توڑ کر وہاں سے فرار ہو جاتا ہے۔ملزم نے اس دوران اپنا منہ چھپا رکھا ہوتا ہے۔ دوسرا حملہ ویٹن کے علاقے میں واقع اسلامک سنٹرمسجد پر ہوا، جس کی 7کھڑکیوں کے شیشے توڑے گئے اور دو دروازوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔ مسجد کے امام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ رات ڈیڑھ سے دو بجے کے درمیان کہیں پیش آیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv