تازہ تر ین

نعمان اعجاز سوشل میڈیا کے مثبت استعمال پر زور دینے لگے

لاہور (شوبزڈیسک) ملک کے نامور اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کا مثبت استعمال معاشرے کی ضرورت ہے‘ جدید دنیا میں سوشل میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ گزشتہ روز بات چیت کرتے ہوئے نعمان اعجاز نے کہا کہ سوشل ہر شعبہ زندگی سے وابستہ لوگوں کے لئے ایک بڑے پلیٹ فارم کی صورت میں موجود ہے ،شوبز سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھی سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال شروع کر رکھاہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی چیز خود بری نہیں ہوتی یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم اس کو کس انداز میں استعمال کرتے ہیں موجودہ جدید دور میں سوشل میڈیا کا مثبت استعمال معاشرے کے مزاج میں بہتر نتائج لاسکتا ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv