لاہور( این این آئی) محکمہ داخلہ کی اجازت کے بعد سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تحقیقات کےلئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی ) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا بیان قلمبند کرنے کے لئے آج ( پیر ) کے روز کوٹ لکھپت جیل جائے گی ۔ آئی جی موٹر وےزاے ڈی خواجہ کی سربراہی میں جے آئی ٹی کے اراکین کوٹ لکھپت جیل میں نواز سے سوالات کریں گے ۔علاوہ ازیں جے آئی ٹی نے سابق وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو بھی آج رکھا ہے ۔شہبازشرےف کی جانب سے جے آئی ٹی کو اپنا تحرےری بےان بھجواےا گےا تھا تاہم جے آئی ٹی ممبران کا کہنا ہے کہ تحرےری بےان بھجوانے کی کوئی قانونی حےثےت نہےں ۔