تازہ تر ین

لاہوروالوں کی محبت کو لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا: عدنان صدیقی

لاہور(شوبزڈیسک )کراچی سے تعلق رکھنے والے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ جب بھی کسی پراجیکٹ کے سلسلہ میں لاہور آتا ہوں مجھے یہاں بے پناہ عزت ،محبت اور چاہت ملتی ہے ،ہر دور ے میں لاہور کے کھانوں اور تاریخی مقامات کی سیر سے ضرور لطف اندوز ہوتا ہوں ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عدنان صدیقی نے کہا کہ لاہور فن و ادب اور ثقافت کا گڑھ ہے اور اس شہر نے بڑے بڑ ے اداکار ،گلوکار ،رائٹرز اور ڈائریکٹرز پیدا کئے ہیں جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ لاہور والے جتنی محبت اور چاہت سے پیش آتے ہیں اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا اور میں کراچی میں اکثر و بیشتر اس کا ذکر کرتا ہوں ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv