تازہ تر ین

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا

کراچی(ویب ڈیسک) پی ایس ایل4 کوالیفائر میں بدھ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی میں مقابلے کیلیے میدان سج گیا جب کہ دونوں ٹیموں میں گھمسان کا رن پڑے گا۔پی ایس ایل 4کے یو اے ای میں میچز مکمل ہونے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 14 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست جبکہ پشاورزلمی 12 پوائنٹس دوسرے نمبر پر تھے، دونوں کا کراچی کنگز کیخلاف ایک،ایک میچ باقی تھا، سرفراز الیون کوایک رن سے مات ہوئی، ڈیرن سیمی الیون نے61رنز کی فتح کے ساتھ نہ صرف اپنے پوائنٹس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے برابر کر لیے بلکہ بہتر نیٹ رن ریٹ کی بدولت سرفہرست بھی ہوگئی تاہم آج کوالیفائر میچ میں دونوں ٹیموں کا ٹکراﺅ ہوگا۔فتحیاب ٹیم براہ راست فائنل تک رسائی حاصل کر لے گی، ناکام سائیڈ کو دوسرا موقع اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے مابین جمعرات کو شیڈول ایلیمنیٹر ون کی فاتح ٹیم کیخلاف جمعے کو میچ میں ملے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv