تازہ تر ین

یومِ پاکستان 2019 کیلئے پاک فوج کا نغمہ جاری

اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے ا?فیشل نغمہ جاری کردیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ا?ئی ایس پی ا?ر نے نغمے کی جھلکیوں کی ویڈیو شیئر کی جس کا عنوان ’پاکستان زندہ باد‘ ہے۔نغمے کی ویڈیو میں پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے جوانوں کو مارچ پاسٹ اور فلائنگ پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے دکھایا گیا۔اپنی ٹوئٹ میں میجر جنرل آصف غفور نے یہ بھی بتایا کہ یومِ پاکستان کی پریڈ میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔اس کے ساتھ آذربائیجان، بحرین، چین، سعودی عرب، سری لنکا اور ترکی کے عہدیدار بھی یوم پاکستان کی پریڈ میں شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے 18 غیر ملکیوں سمیت 127 افراد کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv