تازہ تر ین

پاکستان ابھرتی ہوئی سپر پاور ، عمران خان کی خارجہ پالیسی سب سے بہتر ،کالم نگاروں کی گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار “ میں گفتگو کرتے ہوئے کالم نگار کاشف بشیر خان نے کہا ہے کہ ماضی میں نواز شریف کی حکومتی پالیسی میں خارجہ پالیسی نہ ہونے پر سب کو اعتراض رہا۔موجودہ خارجہ پالیسی ذوالفقار بھٹو کے نقش قدم پرچلی ہے۔ موجودہ خارجہ پالیسی پاک فوج کے عمل دخل کے باعث بہت اچھی ہے۔پاکستان کی سالمیت سب سے پہلے ہے۔اسرائیل ، امریکا اور بھارت نے مل کر پاکستان پر جارحیت کی ، اور 25منٹ ائیر سپیس میں فیصلہ کن لڑائی میں منہ کی کھائی۔بھٹو کے بعد عمران خان نے قومی غیرت کا ثبوت دیا ہے، جرمنی کے وزیرخارجہ کے بعد اور بھی لوگ پاکستان کے پاس آئیں گے۔ پاکستان ابھرتی ہوئی سپر پاور کے طور پر سامنے آرہا ہے۔ نواز شریف نے قومی غیرت بیچ کر بھارت کو دوست کہا جسکا خمیازہ پاکستان نے بھگتا۔ملک ریاض سے کسی قسم کی ڈیل نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے ریاست کا تصور مسخ کیا، انہیں نشان عبرت بنانا چاہیے۔میزبان تجزیہ کار مریم ارشد نے کہا کہ کسی بھی ملک کی سالمیت کے لیے اسکی خارجہ پالیسی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، تحریک انصاف کی حکومت میں پاکستان خارجہ محاذ پر آگے آیا ہے، لگتا ہے اچھے دن آنیوالے ہیں۔ ڈیمز سے پاکستان کی زندگی ہے۔ امید ہے پاکستان ترقی کی راہ پر چلنا شروع ہو جائے گا۔کالم نگار اعجاز حفیظ خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی بہتر ہوئی مگر ابھی بہت کام باقی ہے۔سپرپاور ہونے کے لیے بھوک، غربت و مہنگائی کا خاتمہ اہم ہے۔ عمران خان کو بھٹو کے مقابلہ پر آنے میں وقت لگے گا۔کاروباری سیاست کا خاتمہ جمہوریت کے لیے ضروری ہے۔ ڈیم فنڈ کا عطیہ 10ارب ڈالر تک پہنچنے کو خوش آئند کہتا ہوں، اسکا کریڈٹ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو جاتا ہے۔ کالم نگار کامران گورائیہ کا کہنا تھا کہ چین کا پاکستان کے حوالے سے موقف بالکل تبدیل ہے جوبہت خوفناک اور سمجھ سے باہر ہے۔ چین اب پاکستانی ایشوز پر ہمیںمزید سپورٹ نہیں کرے گا۔چین پاکستان اور بھارت کے درمیان ہے کسی کی حمایت میں نہیں۔بھارت کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی میں اسے ہمارے برادر اسلامی ممالک کا آشیرباد حاصل تھا۔ ان تمام ایشوز پر پاکستان کو آنکھیں بند کرنے کی بجائے ایڈریس کرنا چاہیے۔ڈیم فنڈ ریزنگ پر پوری دنیا میں جہاں عمران خان آواز بلند کریں گے لوگ انہیں لبیک کہیں گے، کینیڈا میں ڈیم فنڈریزنگ پر 5ایونٹ ہونے جارہے ہیں جہاں سے اچھا ریونیو آئیگا جبکہ امریکا میں بھی 8سے 10تعمیری شو ہونے جارہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv