تازہ تر ین

نیب کا سعد رفیق کے خلاف غیر قانونی اثاثوں کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

لاہور (صباح نیوز) نیب لاہور نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سنیئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی خواجہ محمد سعد رفیق کے خلاف غیر قانونی اثاثوں کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی منظوری کے بعد ریفرنس کی تیاری کا آغاز کیا جائے گا۔ نیب ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کے خلاف غیر قانونی اثاثوں کے حوالہ سے بھی کچھ ثبوت ملے ہیں اور اس حوالہ سے ریفرنس بھی دائر کرنے کا فیصلہ یا گیا ہے۔ نیب کے مطابق سعد رفیق نے اپنے اثاثے اپنے بچوں اور عزیزوں کے نام کروائے ہیں۔ نیب کے مطابق سعد رفیق نے کئی ایسے اثاثے بنا رکھے تھے جو ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔ سعد رفیق کے بینک اکاﺅنٹس میں کروڑوں روپے کی ٹرانزایکشنز ہوئی ہیں اور اس حوالہ سے سعد رفیق سے متعدد سوالات کئے گئے تاہم وہ ان سوالات پر مطمئن نہیں کرسکے۔ نیب کے مطابق سوا ارب روپے کے ایسے اثاثے ہیں جو سعد رفیق کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے اور اس حوالہ سے ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ نیب نے پہلے ہی خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو پیراگون ہاﺅسنگ اسکینڈل کیس میں گرفتار کر رکھا ہے۔ دونوں گرفتار بھائی اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv