تازہ تر ین

وزیراعظم عمران خان سے جرمن وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر بات چیت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے ملاقات کی جس کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم ہاﺅس میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنماﺅں کے درمیان پاک جرمن تعلقات اور خطے کی سلامتی کی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔ذرائع کے مطابق پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے امن اقدامات پر بھی وزیراعظم عمران خان اور جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے بات چیت کی۔اس سے قبل جرمن وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر تشویش ہے، مقبوضہ کشمیر میں انتہائی ابتر صورتحال ہے، مسئلہ کشمیرکے حل اور کشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات ہونے چاہئیں۔یاد رہے کہ جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس آج ہی پاکستان پہنچے ہیں اور نور خان ایئر بیس آمد پر دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام نے ان کا پ±رتپاک استقبال کیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv