تازہ تر ین

مقبوضہ کشمیر میں انتہائی ابتر صورتحال ہے، مسئلہ کشمیرکے حل اورکشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات ہونے چاہئیں، جرمن وزیر خارجہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) جرمنی نے پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کےلیے دونوں ممالک کے درمیان مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے جرمن ہم منصب ہائیکو ماس نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس کے بعد دونوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انتہائی ابتر صورتحال ہے، مسئلہ کشمیرکے حل اورکشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات ہونے چاہئیں۔جرمن وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور افغان امن عمل میں پاکستان کے کردارکوسراہتے ہیں۔شاہ محمود نے کہا کہ جرمن وزیرخارجہ سے مفیدبات ہوئی اور انہیں پلوامہ واقعے کے بعد کی صورتحال سے مکمل آگاہ کیا گیا، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد کررہے ہیں اور سیاسی قیادت کی مشاورت سے انتہاپسندی کے خاتمے کیلیے اقدامات کررہے ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کی ضرورت ہے اور جرمن وزیرخارجہ سے بھی ویزہ سہولتوں میں نرمی پر بھی بات ہوئی، پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کاخیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کا اہم کردار ہے، افغان امن مذاکرات پرجرمنی مطمئن ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv