تازہ تر ین

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکہ کی طاقتور ترین شخصیت کا رابطہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکہ کے مشیر قومی سلامتی جان بولٹن کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکہ کے مشیر قومی سلامتی کی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران پلوامہ واقعے کے بعد خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جان بولٹن نے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔انہوں نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو شمالی کوریا کی قیادت سے اہم مذاکرات میں مصروف تھے لیکن اس کے باوجود کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان اور بھارت کی قیادت سے رابطے میں رہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی 26 فروری کی دراندازی پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی تھی ، بھارت کی دراندازی اقوام متحدہ کے چارٹر کے بھی منافی ہے۔پاکستان نے اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی۔ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور اسی لیے وزیر اعظم نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو واپس بھیجا۔ پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمود بھارت پہنچ چکے ہیں جبکہ 14 مارچ کو کرتار پور راہداری پر مذاکرات کیلئے وفد کو بھی بھارت بھیج رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv