تازہ تر ین

نوازشریف جس اسپتال سے علاج کرانا چاہیں ہم تیار ہیں: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل کا کہنا ہے کہ نوازشریف جس اسپتال سے علاج کرانا چاہیں ہم تیار ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا کہ نوازشریف کے علاج کی سہولیات میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں ہے، بلاول بھٹو نے نوازشریف کو کراچی میں علاج کرانے کی پیشکش کی ہے جس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر قانون اجازت دیتا ہے تو ہمیں نوازشریف کے کراچی میں علاج پر کوئی اعتراض نہیں، نوازشریف جس اسپتال سے علاج کرانا چاہیں ہم تیار ہیں۔واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے نوازشریف کی خرابی صحت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے سابق وزیراعظم کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv