تازہ تر ین

وزیراعظم ہاﺅسنگ سکیم میں پانچ مرلے کے گھر کی قیمت کیا ہو گی ؟ پتا چل گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )چیئرمین وزیراعظم ہاﺅسنگ ٹاسک فورس ضیغم رضوی نے کہاہے کہ 5 پرمرلے کا گھر 30 لاکھ روپے کا ہو گا ، نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کیلئے لیگل فریم ورک پر کام جاری ہےقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاوسنگ کا اجلاس ہوا جس دوران حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزارت ہاﺅسنگ کا بجٹ بارہ کروڑ روپے ہو گا ،سیکریٹری کا کہناتھا کہ سابق حکومت میں پانچ لاکھ گھروں کیلئے قائم کمپنی غیر فعال ہے۔سٹیٹ آفسر نے کہا کہ اسلام آباد میں 17 ہزار 496 سرکاری رہائشگاہیں ہیں ، 25 ہزار 245 ملازمین سرکاری رہائش کے منتظر ہیں ، ویٹنگ لسٹ س2017-18میں دو ہزار 315 الاٹمنٹس کیں ہیں۔ سیکریٹری ہاﺅسنگ نے بتایا کہ کثیر المنزلہ اپارٹمنٹس کی تعمیر کا پلان بنا رہے ہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سرکاری گھروں کی تعمیر پر پابندی ختم ہونی چاہیے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv