تازہ تر ین

3 نوجوانوں کی بچے کو باندھ کر زیادتی ، مقدمہ درج ، تفتیش شروع

قصور(بیورورپورٹ) قصور پولیس معصوم بچوں اور خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی درندہ صفت تین ملزمان نے گزشتہ روز ایک اور معصوم بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ چونیاں کے علاقہ میں بھی بااثر زمینداروں نے نشے میں دھت ہوکر کھیتوں میں مویشی چرانے والی عورت پر حملہ کر دیا اور زیادتی کرنے سے روکنے کے ساتھ ساتھ مزاحمت کرنیوالی خاتون کو ملزمان نے برہنہ کرنے کے بعد اس کی تذلیل کی انتہاءکر دی بتایا گیا ہے کہ عمیر، طارق اور شہزاد عثمان نامی بچے کو جھانسہ دیکر ساتھ لے گئے ملزمان بچے کو اغواءکرکے اپنے ڈیرہ پر لیجانے کے بعد زیادتی کرنے کی کوشش کرنے لگے تو بچے نے بھرپور مزاحمت کی جس پر ملزمان نے عثمان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کا منہ اور ہاتھ باندھنے کے بعد زخمی بچے سے باری باری زیادتی کرتے رہے جب بچے کی حالت انتہائی نازک ہوگئی تو ملزمان اسے ویرانے میں پھینک کر فرار ہوگئے بچے کے والدین نے عثمان کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر قصور میں داخل کروا دیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے اسی طرح چونیاںکے نواح میں آباد رانی بی بی اور اس کے رشتہ داروں نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے بھینسیں رکھی ہوئی ہیں جن کا دودھ بیچ کر ان کا خاندان گزر اوقات کرتا ہے معمول کے مطابق وقوعہ کے روز رانی بی بی مویشیوںکو کھیتوں میں چرا رہی تھی کہ موضع جھوک کی طرف سے آنیوالے نشے میں دھت ملزمان نے اسے گھیر لیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تو رانی بی بی نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزاحمت شرو ع کر دی جس پر ملزمان مشتعل ہوگئے اور انہوں نے رانی بی بی کے کپڑے پھاڑ کر اسے برہنہ کر دیا جس کے بعد مذکورہ افراد نے رانی بی بی پر بدترین تشدد شروع کر دیا اور اسے کھیتوں میں گھسیٹتے رہے رانی بی بی کی آواز سن کر اردگرد کے کھیتوں میں کام کرنیوالے کسان موقع پر پہنچے تو ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے چلے گئے رانی بی بی کو زخمی حالت میں تحصیل ہسپتال چونیاں میں داخل کر ادیا گیا ہے مظلوم خاتون کے ورثاءنے بتایا کہ اس ضمن میں مقدمہ کے اندراج کے لیے متعلقہ پولیس کو درخواست دیدی گئی ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ملزمان انتہائی بااثر ہیں اس لیے انہیں انصاف دلانے میں انکی مدد کی جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv