تازہ تر ین

آج اور کل مزید بارشوں کی پیش گوئی پہاڑوں پر برفباری کا امکان

اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)محکمہ موسمیات آج سے سوموار کے دوران ملک میں مزید بارش،برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے، آج اور کل بلوچستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان جبکہ اتوار کے روز سندھ (سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیرآباد، حیدرآباد ڈویژن) میں کہیں کہیں اور کراچی ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواﺅں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ اتوار سے سوموار کے دوران خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ اس دوران بعض مقامات پر درمیانی اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ اتوارکے دوران کوئٹہ، ژوب، سبی اور قلات ڈویژن میں موسلادھار بارش کی وجہ سے مقامی ندی نالوں ییں طغیانی کا امکان اور سوموار کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈ کا بھی خدشہ ہے۔ اس دوران تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔آج دن کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔ تاہم شام/رات مکران، کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواو¾ں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، ژوب، قلات ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ سرگودھا، ڈی جی خان، بہاولپور، لاہور، مکران، سکھر، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواو¾ں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش سندھ:جیکب آباد24، بدین06، پنجاب: لیہ11، رحیم یارخان08، خان پور05، کوٹ ادو04، بہاولپور، بھکر03، قصور01، خیبرپختونخوا: چراٹ، کاکول03، چترال، کالام02، بلوچستان: قلات09، ژوب، تربت08، پنجگور03، کوئٹہ02، دالبندین01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق کالام منفی 08، استور منفی05، پارہ چنارمنفی04، مالام جبہ، بگروٹ، گوپس، ہنزہ منفی03، اسکردو منفی02، دیر اور مری میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv