تازہ تر ین

امن چاہتے ہیں مگر جواب بڑا زور دار ہو گا : عمرن خان

چھاچھرو، تھرپارکر (آئی این پی‘ مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے تھرپارکرمیں 100 آر او پلانٹ فوری لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کوشش کریں گے سب سے پہلے پسماندہ علاقوں میں ترقی کریں گے، اقتدار میں آنے کا مقصد پاکستان میں لوگوں کوغربت سے نکالنے کی کوشش ہے، اٹھارویں ترمیم کے بعد تقریبا سارے اختیارات صوبوں کے پاس ہیں لیکن ہیلتھ انشورنس کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہے،مودی کی سیاست انسانوں کو تقسیم کرنا اور نفرتیں پھیلانا ہے، پاکستان میں جو بھی اقلیت ہے ان کے برابر کے حقوق ہوں گے، ہم کسی قسم کی تفریق نہیں ہونے دیں گے، پلوامہ کے بعد کشمیریوں کے ساتھ ظلم کیا گیا، ہجوم نے مسلمانوں پر تشدد کیا، الیکشن میں کامیابی کے لیے نریندر مودی نے پاکستان کیخلاف جنگ کا ماحول بنایا، ہم نے بار بار واضح کیا کہ جنگ نہیں چاہتے ہم امن چاہتے ہیں، اس لیے بھارتی پائلٹ کو رہا کیا، کسی کو کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے۔جمعہ کو صحت کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ الیکشن کے بعد پہلے جلسے میں آیا ہوں، تھرپارکر پاکستان کا پسماندہ ترین علاقہ ہے،75فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں،1300بچے 5سال میں بھوک کی وجہ سے مر چکے ہیں،میرااقتدار میں آنے کا مقصد لوگوں کو غربت سے نکالنے کی کوشش کرنا ہے، اٹھارہویں ترمیم کے بعد سارے اختیارات صوبے کے پاس چلے گئے، ایک لاکھ12ہزارخاندانوں کو ہیلتھ کارڈ آج دیں گے،بیماری کی صورت میں 7لاکھ20ہزار روپے کا فری علاج کروایا جا سکے گا، دو موبائل ہسپتال تھرپارکر میں کام کرنا شروع کر دیں گی،9ایمبولینسز بھی فراہم کی جائیں گی، تھرپارکر کا کوئلہ سندھ اور پورے پاکستان کی تقدیر بدل دے گا، پسماندہ علاقوں سے جو معدنیات نکلیں گی پہلے مقامی لوگوں کو اس کا فائدہ پہنچائیں گے، مکمل طور پر پاکستان کی پالیسیز بدلیں گے اور غریب طبقے کو اوپر لے کر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کامسئلہ حل کرنے کےلئے 100آر او پلانٹس لگائیں گے جن کی تعداد بعد ازاں بڑھائیں گے، تھر میں سورج سے بجلی پیدا کرنے کے پلانٹس چلائیں گے جس سے سستی بجلی ملے گی، وفاق تھرپارکر کی ترقی کےلئے اپنا کردار ادا کرے گی، یہاں کی آدھی آبادی ہندوﺅں کی ہے، بھارت میں مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،اقلیتوں کے حالات بگڑ رہے ہیں اور حکومت کچھ نہیں کر رہی، ہماری حکومت ہندو مذہب کے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے، ان پر کوئی ظلم نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ میرے رول ماڈل قائداعظم محمد علی جناح ہیں،جو انسانوں کی تقسیم نہیں چاہتے ہیں، قائداعظم کو خدشہ تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کو حقوق نہیں ملیں گے، اسی لئے انہوں نے الگ ملک کےلئے جدوجہد کی، آج بھارت میں اقلیتوں کو حقوق نہیں مل رہے، پاکستان میں اقلیتوں کو تمام حقوق فراہم کریں گے، لوگوں کو تقسیم کر کے ووٹ لئے جاتے ہیں،ایک آدمی نے اقتدار کےلءکراچی کو تباہ کر دیا، آج کراچی میں نفرتوں کی سیاست نہ ہوتی تو کراچی دبئی کے مقابلے کا شہر ہوتا، بلوچوں، پشتونوں اور پنجابیوں کے نام پر سیاست کی گئی ہے، سندھ کے حکمرانوں کو جیل نظر آتی ہے تو سندھ کارڈ کھیلتے ہیں اور یہی سیاست مودی کررہا ہے، کشمیر میں پلوامہ واقعہ کے بعد شدید تشدد کیا جارہا ہے جو انسانیت کے خلاف ہے، ہمارے نبی رحمت اللعالمین تھے اس لئے مسلمان نفرتیں نہیں پھیلاتے اور امن کا پیغام دیتے ہیں، بھارت کو بھی امن کا پیغام دیا کیونکہ ہم جنگ نہیں چاہتے، پلوامہ واقعہ میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کو تیار ہیں لیکن کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ہم ہر جارحیت کا جواب دے سکتے ہیں، مذاکرات سے ہی تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں، امن چاہتے ہیں لیکن ملک کی آزادی کےلئے آخری دم تک لڑنے کو تیار ہیں، بھارت ہو یا کوئی سپر پاور ہم اپنی آزادی کےلئے لڑیں گے، ہماری فوج اور عوام تیار ہے کسی بھی کاروائی کا بھرپور جواب دیں گے، تمام سیاسی جماعتوں نے نیشنل ایکشن پلان میں اتفاق کیا کہ کسی مسلح گروپ کو پاکستان میں کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اس پر زیادہ کام نہ ہو سکا جب ہماری حکومت آئی تو نیشنل ایکشن پلان پر عمل کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد پاکستان کی بہتری ہے، پاکستان کی زمین کسی کو دہشت گردی کےلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،ہمارا نیا پاکستان پر امن پاکستان ہو گا، کئی تنظیموں کے مسلح گروپ ختم ہو چکے ہیں، ہم کسی مسلح تنظیم کو پاکستان میں کام نہیں کرنے دیں گے، کراچی میں فتح کے بعد تحریک انصاف اندرون سندھ کے ہر علاقے میں جائے گی اور اپنا پیغام عام کرے گی، سندھ میں نیا دور آنے والا ہے، سندھ میں 10سال میں 5ہزار 300ارب روپے خرچ ہوئے لیکن اس پیسے کا کوئی حسا نہیں ہے، سندھ کے لیڈر کو جدوجہد کا پتہ ہی نہیں ہے، زرداری سے نام تبدیل کر کے بھٹو کرنے سے لیڈر بن گیا ہے،نام تبدیل کرنے سے کوئی لیڈر نہیں بنتا، بلاول نے اسمبلی میں انگریزی میں تقریر کی جو عوام کو سمجھ نہیں آتی، لیڈر اپنے مقصد حاصل کرنے کےلئے یوٹرن لیتا ہے، یوٹرن لینا لیڈر کا خاص امتیاز ہے، اگر کرپشن کرنے والے یوٹرن لے لیتے تو آج جیلوں میں نہ ہوتے اور نہ ان پر مقدمات ہوتے، یوٹرن اچھی چیز ہے مشکل وقت سے بچاتا ہے۔ اٹھارویں ترمیم کے بعد تقریبا سارے اختیارات صوبوں کے پاس ہیں لیکن ہیلتھ انشورنس کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہے۔عمران خان نے کہا تھرپارکرمیں ایک لاکھ12 ہزار گھرانوں کو ہیلتھ انشورنس کارڈ ملیں گے، کوشش کریں گے سارے تھرپارکر کے لوگوں کو ہیلتھ کارڈ پہنچائیں، تھرپارکر میں موبائل ہسپتال شروع کریں گے اور 2 بڑی گاڑیاں ہوں گی، پورے تھرپارکر میں موبائل ہسپتال کی گاڑیاں چلیں گی جبکہ 4 ایمبولینس بھی فراہم کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ تھرپارکر میں کالا سونا رکھا ہوا ہے یعنی کوئلہ موجود ہے، ہمارا فیصلہ پسماندہ علاقوں سے جو بھی معدنیات نکلے گی پہلاحق علاقے کا ہوگا، ہم نے فیصلہ کیا ہے پاکستان کی انشا اللہ تمام پالیسیاں تبدیل کریں گے، ہم کوشش کریں گے سب سے پہلے پسماندہ علاقوں میں ترقی کریں گے۔وزیراعظم نے تھرپارکر میں 100 آر او پلانٹ فوری لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا اس کے بعد بھی اگر ضرورت ہوئی تو مزید آر او پلانٹس لگائیں گے، آر او پلانٹس بھی سولر پر چلائیں گے اور لوگوں کو بھی بجلی ملے گی۔ عمران خان نے کہا سب سے پہلے تھرپارکر پر توجہ دیں گے کیونکہ آپ لوگ پیچھے رہ گئے ہیں، تھرپارکر میں تقریبا آدھی آبادی ہندو مذہب کے ماننے والوں کی ہے، بھارت میں مسلمانوں، سکھوں، عیسائیوں پر ظلم کیا جارہا ہے، اقلیتوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ہماری حکومت پاکستان میں تمام اقلیتوں کی ساتھ کھڑی ہے۔قائداعظم نے محسوس کیا ایک وقت آئے گا جب مسلمانوں کوحقوق نہیں ملیں گے، اسی لیے پاکستان کیلئے الگ راستے پرچل پڑے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہندوسمیت کسی بھی اقلیت پر ظلم نہیں ہونے دیں گے، میرے لیڈر قائداعظم انسانوں کو تقسیم نہیں کرنا چاہتے تھے، قائداعظم نے محسوس کیا ایک وقت آئے گا جب مسلمانوں کوحقوق نہیں ملیں گے، اسی لیے پاکستان کیلئے الگ راستے پر چل پڑے تھے۔انہوں نے کہا نئے لوگوں کودعوت دیتاہوں ہمارے ساتھ چلیں ، نیا دور آنے والا ہے، 10 سال میں سندھ میں 5ہزار 300 ارب روپے خرچ ہوا، یہ پیسہ کہاں گیا، سندھ کے عوام بہت اچھی طرح جانتے ہیں۔بلاول بھٹو کی تقریر سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جو شخص زرداری کا نام بدل کر بھٹو رکھ کے خود ساختہ لیڈر بن گیا، بلاول نے اسمبلی میں جو تقریرکی وہ کسی کو سمجھ ہی نہیں آئی، بلاول یوٹرن اچھی چیز ہے مشکل وقت سے بچاتی ہے، ن لیگ اور ایم ایم اے والے تو اتنے گھبرا گئے کہ غلط سمت میں نماز پڑھ دی۔ زرداری نے این آراوکے ذریعے6کروڑ ڈالرسوئس بینکوں سے واپس حاصل کیے۔ عمران خان نے کہا یوٹرن کا مطلب سمجھتے تو اتنی مشکل میں نہیں آتے، پرویز مشرف نے امریکا کے دبا میں آکر آپ کے والد کو این آر او دے دیا، اگر اس وقت آپ کرپشن سے یوٹرن لیتے تو آج عدالتوں کے چکر نہ کاٹ رہے ہوتے۔ان کا کہنا تھا کہ این آر او ملا تھا تو اس وقت کرپشن سے یوٹرن لیتے، آج آپ کو والد نے پھنسا دیا ہے کیونکہ آپ کا بھی نام آگیا ہے، آپ کے والد نے کرپشن پر یوٹرن نہیں لیا آج آپ کا بھی جعلی اکانٹ میں نام آگیا، زرداری نے این آراو کے ذریعے 6کروڑ ڈالر سوئس بینکوں سے واپس حاصل کیے۔ نئے پاکستان میں سب سے پہلے پسماندہ علاقوں پر پیسہ خرچ کیاجائے گا پھر میٹرو جیسے مہنگے منصوبے ہوں گے۔وزیراعظم نے کہا آج پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے سب سے پہلے پسماندہ علاقوں پر توجہ ہوگی، سب سے پہلے پسماندہ علاقوں پر پیسہ خرچ کیاجائے گا پھر میٹرو جیسے مہنگے منصوبے ہوں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv