تازہ تر ین

جنگ کیساتھ کرکٹ میدان میں بھی فوجی ٹوپیاں پہنے بھارتی ٹیم کو شکست

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کا جنگی جنون کھیل کے میدانوں تک بھی پہنچ گیا، آسٹریلیا کیخلاف میچ کو جنگی محاذ بنا لیا، آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ون ڈے میں کھلاڑیوں کو فوجی ٹوپیاں پہنا دی گئیں۔ بھارت ایک بار پھر سیاست کو کھیل کے میدان میں لے آیا، آسٹریلیا کیخلاف میچ کو جنگی محاذ بنا لیا، آئی سی سی قوانین کو بھی ہوا میں اڑا دیا۔ رانچی میں آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ون ڈے سے قبل سابق بھارتی کپتان اور اعزاز لیفٹینٹ کرنل مہیندر سنگھ دھونی نے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ میں کیپس تقسیم کیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کھلاڑیوں نے آرمی کیپس پلوامہ حملے میں مرنے والے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پہنی ہیں۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس کے وقت پوری ٹیم کی جانب سے میچ فیس نیشنل ڈیفنس فنڈ میں دینے کا اعلان کیا۔ سابق کپتان سنیل گواسکر نے کمنٹری باکس میں ساتھی کمنٹیٹرز میں بھی آرمی کیپس تقسیم کیں، بھارت نے آرمی کیپس پہن کر آئی سی سی قوانین کو بھی ہوا میں اڑا دیا۔ کھیل کے میدان میں جنگی جنون لانے پر سابق کرکٹرز اور ماہرین کی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ پر شدید تنقید کی جارہی ہے اور اب سب کی نظریں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر جمی ہوئی ہیں کہ وہ بی سی سی آئی کی اس حرکت پر کوئی ایکشن لیتی ہے یا اس کے ڈر سے خاموش بیٹھی رہتی ہے۔ کھیل سے کھلواڑ پر شائقین کرکٹ کو آئی سی سی کے ایکشن کا انتظار ہے تو دوسری جانب آسٹریلیا کے 313 رنز کے جواب میں بھارت سورما صرف 281 رنز پر ڈھیر ہو گئے۔ فوجی ٹوپیاں پہننے بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا نے ہار کی ٹوپی پہنا دی ہے۔ آسٹریلیا کے 313 رنز کے جواب میں بھارتی سورما 281 رنز بنا سکے۔ پاکستانی نڑاد عثمان خواجہ نے بھارتی باﺅلرز پر سرجیکل سٹرائیک کرتے ہوئے ایک چھکے اور گیارہ چوکوں کی مدد سے 104 رنز بنائے۔ انڈین ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر آسٹریلوی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کا کینگروز کھلاڑیوں نے خوب فائدہ اٹھایا۔ اوپنرز بلے باز فنچ اور عثمان خواجہ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈین باو¿لرز کی خوب درگت بنائی۔ آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ 104، فنچ 93، میکسویل 47 اور سٹوانس نے 31 رنز بنائے اور نمایاں بلے باز رہے۔ انڈیا کی جانب سے کلدیپ یادیو واحد گیند باز تھے جنہوں نے اچھی باو¿لنگ کی اور مخالف ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں انڈین ٹیم میدان میں اتری لیکن کپتان ویرات کوہلی کے علاوہ کوئی اور بلے باز اچھی کارکردگی نہ دکھا سکا۔ ویرات کوہلی نے 16 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 123 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس میچ میں انہوں نے اپنی 41ویں سینچری بنائی۔ آسٹریلیا کی جانب سے کمنز، رچرڈسن اور زامپا نے تین، تین کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا جبکہ لیون کے حصہ میں صرف ایک وکٹ آئی۔ یوں آسٹریلیا نے انڈیا کو سیریز کے تیسرے میچ میں 32 رنز سے شکست دیدی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv