تازہ تر ین
googly111

نئے ٹیلنٹ کےلئے سپرلیگ اچھاپلیٹ فارم،طاہرشاہ غیرملکی بورڈسربراہان کومیچزکےلئے پاکستان مدعوکرنابہتراقدام،سابق کرکٹرکی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میچز سے نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آ سکتا ہے بس ذرا مینجمنٹ کو تھوڑی سی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔پی ایس ایل میچز کراچی منتقل ہونے سے شہر قائد کے کھلاڑیوں میں خوشی کی لہر ہے۔چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہپی سی بی کی طرف سے غیر ملکی ٹیموں کے سربراہان کو پاکستان مدعو کرنا بہتر اقدام ہے ۔پی ایس ایل فور کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا امیج مثبت ہو گا۔ کھلاڑی بھی قدرے پرجوش نظر آ رہے ہیں۔لیگ میںکراچی اور لاہور کے میچز میں دلچسپ مقابلے کی توقع ہے، امید ہے عوام کو اچھا کھیل دیکھنے کو ملے گا۔میں سمجھتا ہوں کراچی کنگز کو اپنی باﺅلنگ کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv