تازہ تر ین

وزیراعظم سے سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے ملاقات کی جس میں خطے کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان دورے پر آئے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر وزیراعظم ہاﺅس پہنچے جہاں وزیراعظم نے ان کا استقبال کیا، سعودی وزیر مملکت نے وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جب کہ پاک سعودی تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سمیت دیگرحکام بھی موجود تھے۔قبل ازیں سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکورٹی صورتحال اور امن و امان سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی، اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لیے سعودی ولی محمد بن سلمان کی کوششوں کا خیرمقدم کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv