تازہ تر ین
googly111

غیرملکی سٹارکرکٹرزکی پاکستان آمدخوش آئند:طاہرشاہ ، اگلے سیزن میں میچزدیگرشہروں میں بھی کرائے جائیں، اسدعلی کی ” گگلی“ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق کرکٹرطاہرشاہ نے کہا ہے کہ اہم غیرملکی سٹارکرکٹرزکا پاکستان میں آکر میچزکھیلنے کافیصلہ خوش آئندہے۔ پاکستان میں پی ایس ایل میچزکے دوران شائقین کاجوش وخروش دیکھنے کے قابل ہوگا۔چینل ۵کے پروگرام ”گگلی“ میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یواے ای میں لیگ کے میچزمکمل ہوگئے اوریہاں سب سے بڑامسئلہ شائقین کی عدم موجودگی تھی۔میچزکے دوران زیادہ ترسٹیڈیم خالی ہی دکھائی دئیے۔اپنے ملک میں قومی اورغیرملکی سٹارزکو کھیلتادیکھنے کےلئے پاکستانی فینزکو بے تابی سے انتظارہے۔میچزکے دوران قومی پلیئرزکے انجری مسائل نے مسائل پیدا کیے ، ہم کوئی باصلاحیت بلے بازسامنے نہ لاسکے۔کرکٹ کمنٹیٹرراجہ اسدعلی خان نے کہا کہ یواے ای میں شائقین کے نہ آنابڑامسئلہ رہا۔بورڈکواس معاملے پر کام کرناچاہیے تھا۔اس بار میچز صرف کراچی تک محدودرہ گئے۔لاہورمیں کچھ مسائل کی وجہ سے میچزمنتقل کرناپڑے۔اگلی بار دوسرے شہروں میں بھی میچز کا انعقادکرناچاہیے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv