تازہ تر ین

پی ایس ایل ،آئی سی سی پاکستان میں سکیورٹی انتظامات سے مطمئن

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ فور کے پاکستان میں شیڈول میچز کے لیے آئی سی سی کے سیکیورٹی ماہرین نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔پی ایس ایل فور کے پاکستان میں ہونے والے تمام میچر کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔پی ایس ایل کے میچز پاکستان میں 7 مارچ سے شروع ہونے تھے تاہم اب ٹورنامنٹ کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے اور میچز 9 مارچ سے شروع ہوں گے۔آئی سی سی سیکیورٹی ایکسپرٹ ای این ڈیوڈ انتظامات کا جائزہ لینے نیشنل اسٹیڈیم پہنچے اور انہوں نے اسٹیڈیم کے مختلف ایریاز کا تفصیلی دورہ کیا۔پی سی بی حکام نے آئی سی سی سیکیورٹی ایکسپرٹ ای این ڈیوڈ کو سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔سیکیورٹی ایکسپرٹ ای این ڈیوڈ نے پی سی بی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ 9 اور 14 مارچ کو شیڈول میچوں کی ٹکٹیں جلد ہی فروخت کیلئے پیش کر دی جائیں گی اور چند روز بعد مزید معلومات بھی فراہم کی جائیں گی جبکہ ٹورنامنٹ کے شروع ہونے سے پہلے ہی کراچی میں شیڈول ہونے والی ٹکٹوں سے متعلق لائحہ عمل میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ پی ایس ایل 2019 کی سیکیورٹی سے متعلق ہونے والی اس ریہرسل میں پولیس اور رینجرز کے دستوں کے ساتھ ساتھ فوج نے بھی حصہ لیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv