تازہ تر ین

سشما سوراج نے او آئی سی اجلاس میں جا کر بھارت کو دہشتگرد ریاست تسلیم کر ا لیا

نئی دہلی (وائس آف ایشیا) بھارت کی او آئی سی میں ناکامی پر کانگریس رہنما مودی سرکار پر برس پڑے۔ کانگریس کے رہنما منیش تیواری نے بھارتی حکومت کو کھری کھری سنا دیں اور او آئی سی میں ناکامی پر مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کے او آئی سی اجلاس میں جا کر ناکامی دیکھنے اور بھارت کو دہشت گرد ریاست قرار دیے جانے پر کانگریس کے رہنما منیش تیواری نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر خوب لفظی گولہ باری کی،نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منیش تیواری نے کہا کہ او آئی سی نے قرارداد منظور کی ہے جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔منیش تیواری نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ سے سوال کیا ہے کہ کیا یہ ہے آپ کی سفارتی کامیابی؟ کہ آپ نے بھارت پر دہشت گرد ریاست کا لیبل لگوا دیا۔کیا یہ ہے آپکی سب سے بڑی سفارتی کامیابی؟ ان کا کہنا تھا کہ ابوظہبی میں ہوئی اسلام کانفرنس بھارت اور اس کے ہر شہری کے لیے انتہائی پریشان کن ہے۔منیش تیواری نے او آئی سی کی منظور کی گئی قرارداد پڑھ کر بھی سنائی اوراس میں کمشیر کے ساتھ مقبوضہ کا لفظ شامل ہونے ہر بھی مودی سرکار پر تنقید کی اور اسے بھارت کی بڑی سفارتی ناکامی قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور مودی نے ابوظہبی میں ہونے والی کانفرنس میں بھارتی کے عوام مفاد کو بیچ دیا۔پاکستان پر حملے سے متعلق بھارتی عوام کو گمراہ کرنے اور جھوٹے دعوے کرنے پر مودی کو اپنے ہی ملک میں سخت سوالات کا سامنا ہے۔کرناٹک کے وزیر پریانک کھرجے نے پاکستان پر ائیر اسٹرائیک کے بھارتی دعوے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فضائی حملوں نے عوام کے درمیان شکوک و شبہات پیدا کردیے ہیں۔آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو کا کہنا تھا کہ جو مودی کے خلاف بات کرتا ہے اس کے خلاف کیسز بنادیے جاتے ہیں۔اتر پردیش کی سابق وزیراعلیٰ مایا وتی اور دلی کی سابق وزیراعلیٰ و کانگریس رہنما شیلہ ڈکشٹ نے کہا کہ اس سب سےمودی نے سیاسی فوائد حاصل کرنے کی کوشش کی۔اس کے علاوہ اپوزیشن اور شہریوں نے بالاکوٹ میں کامیابی کے دعوو¿ں پر مودی سرکار سے ثبوت مانگے تو سابق اور موجودہ وزرا نے حالات و واقعات کو سازش قرار دینا شروع کردیا۔ بھارتی وزیراعظم مودی نے کہا کہ بالاکوٹ حملے کا ثبوت مانگنے والے دشمن کو خوش کررہے ہیں، ایسے مطالبات فوج کا مورال ڈاو¿ن کرنے کے مترادف ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان پر ائیراسٹرائیک کے بھارتی حکومت کے دعوے پر ان کے اپنے سیاسی رہنماو¿ں نے ہی سوالات اٹھا دیے ہیں جس کے باعث مودی سرکار کو شدید تنقید کا سامنا ہے جب کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی رہائی کو دنیا بھر میں امن کے لیے خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے سراہا جارہا ہے۔بھارت کے سابق وزیر خارجہ یشونت سنہا نے تسلیم کیا ہے کہ( اسلامی ممالک کی تنظیم) او آئی سی کی قرارداد کے بعد مقبوضہ کشمیر میں صورتحال یکسر تبدیل ہوگئی ہے۔ پیر کو یشونت سنہا نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ بھارت نے او آئی سی کی دعوت قبول کرکے بہت بڑی سفارتی غلطی کی۔ اب ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ بھارت کی او آئی سی میں شرکت کے بعد کیا بھارت او آئی سی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے منظور کی گئی قراردادوں کو بھی تسلیم کرتا ہے یا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی کے وزراءخارجہ اجلاس میں بھارت کی شرکت ایک بڑی سفارتی غلطی تھی بھارت کو مقبوضہ کشمیر کے شہریوں پر ظلم و ستم نہیں کرنا چاہئے کیونکہ اسی وجہ سے وہاں کے شہری بھارت کے خلاف ہورہے ہیں۔بھارت کے معروف صحافی راج دیپ سرڈیسائی نے کہا ہے کہ بالاکوٹ حملہ کے بعدبھارتیوں کی جانب سے بغلیں بجا نے کے عمل نے دنیا کا بھارت سے اعتماد اٹھ گیا۔پیر کو بھارتی صحافی راج دیپ سرڈیسائی کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ بالاکوٹ حملہ کے بعدبھارتیوں کی جانب سے بگلیں بچانے کے عمل نے دنیا کا بھارت سے اعتماد اٹھ گیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی عوام پلوامہ حملے کا بدلہ لینا چاہتے تھے تاہم ہمارے اقدامات نے اس عمل کو کرکٹ میچ کے اسکور بورڈ میں تبدیل کر کے رکھ دیا ہے، بالا کوٹ حملہ میں 300 سے 350دہشت گردوں کے مارے جانے کی اطلاع بھارتی حکومت نے دی یا ان کے آئی ٹی سیل نے دی یا بی جے پی نے دی یا میڈیا کی جانب سے دی گئی؟اب اسے کوئی بھی نہیں ماننے کو تیار نہیں ہے۔بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے بھارتی وزیراعظم نریندرامودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ اگر آپ کے بقول رافیل طیارے پاکستانی حملوں کا بہتر جواب دے سکتے تھے تو ابھی تک حکومت ایک بھی طیارہ حاصل کیوں نہیں کرسکی،بھارتی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ مودی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،ہم دفاع کی صلاحیت نہیں رکھتے،صرف بیانات سے کام نہیں چلے گا،انہوں نے کہاکہ مودی نے پانچ سال حکومت کی مگر رو س ایک رافیل طیارہ تک نہیں حاصل کرسکے اس سے بڑی ناکامی حکومت کی اورکیا ہوسکتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv