تازہ تر ین

بھارتی پائلٹ رہا کرنے کا اعلان پاکستان کی جیت ہے ،چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگاررحمت علی رازی نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی پر حکومت اور اپوزیشن کا ایک پیج پر ہونا خوش آئند ہے۔بھارت کو بھی پتہ چلا کہ پاکستانی قوم متحد ہے اب اس کا رویہ بھی بدلے گا بھارتی عوام کو چاہئے مودی پر دباﺅ ڈالے۔ چینل فائیو کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہبھارتی میڈیا کی اوٹ پٹانگ باتیں سمجھ سے باہر ہیں۔میرے خیال میں اب بھارت اب مزید محا ذ آرائی نہیں کرے گا کیونکہ پاکستان متحد ہے۔عالمی طاقتیں جانتی ہیں کہ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے جس کے حل کے بغیر پاک ، بھارت امن مشکل ہے۔امن کے لئے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان پاکستان کی جیت ہے۔کالم نگار آغا باقر نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں پارلیمنٹ کے تمام اراکین میں اتحاد مثالی ہے۔بھارت کو چاہئے حقائق تسلیم کرے جارحیت سے باز آئے ۔پاکستان کی جانب سے پائلٹ کی رہائی خیر سگالی کی جانب قدم ہے جس سے پاکستان کی امن پسندی کا ثبوت ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو بیک فٹ پر جانا پڑے گا۔بھارت دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق کوئی بھی ثبوت نہیں دے سکا۔ بھارت کو اس قسم کے حملے کی وجہ بھی دینی ہو گی۔سعودی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد بھی اہم ہے۔ کالم نگارمریم ارشد نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے ہمیشہ منفی کردار ادا کیا۔اس کے برعکس پاکستانی میڈیا مثبت ہے جس پر میں اپنے میڈیا کو سلام بھی پیش کرتی ہوں۔ہماری فوج اور سیاستدان متحدہے بلکہ بائیس کروڑ عوام فوج بن چکے ہیں۔پاکستان دباﺅ میں آنے والا نہیں۔میرے خیال میں دونوں ملکوں کے عوام بھی امن ہی چاہتے ہیں کیونکہ جنگوں سے مسائل حل نہیں ہوا کرتے صرف انسانی جانیں جاتی ہیں۔ٹرمپ بھی اس بات کو سمجھ چکا ہے پاک ،بھارت اصل مسئلہ مقبوضہ کشمیر ہے۔بھارت کشمیر میں بہت ظلم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا مرحوم عبدالستار ایدھی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ کالم نگارناصر قریشی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خیر سگالی کے جذبے کی قدر کی جانی چاہئے۔ بھارتی میڈیا کا کردار بھی منفی اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔پاکستانی فوج اور قوم کا مورال بلند ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان خصوصا ایسے موقع پر بہت اہمیت کا حامل ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv