تازہ تر ین

پائلٹ کی رہائی سے مودی کی سوچ میں تبدیلی آئیگی: سابق چیف ”را“ ایس دلت,بھارتی سوچ میں پائلٹ کی رہائی سے تبدیلی نہیں آئیگی:شاہد لطیف، اعلان عقلمندی ہے : خورشید قصوری,مودی الیکشن جیتنے کیلئے کچھ بھی کرسکتا ہے ، سیز فائر ضروری: اعتزاز احسن ، کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنماءاعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پکڑے گئے بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان خوش آئند ہے۔بھا رتی وزیراعظم مودی پر بس الیکشن جینے کا بھوت سوار ہے جس کے لئے وہ کچھ بھی کر سکتا ہے۔ چینل فائیو کے پروگرام ”نیوز ایٹ سیون “میں گفتگو کرتے ہوئے مودی کی جنگجو ذہنیت میں کمی لانے کے لئے پائلٹ کی رہائی کا اعلان مثبت ہے لیکن بھارتی پائلٹ کی رہائی کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھاجائے۔اس وقت سیزفائر ضروری ہے کیونکہ یہ پاکستان کے فائدے میں بھی ہے بھارت کا پول تو ویسے بھی پاکستان نے کھول دیا ہے۔جنگ کو اب بڑھانا نہیں چاہئے۔سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری نے کہا کہ بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان دانشمندانہ ہے۔وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک الفاظ میں بات کی پوری دنیا کو پاکستان کا بہتر تاثر گیا۔پاکستان نے ثابت کر دیا وہ جنگ نہیں چاہتا لیکن پاکستانی فوج ملک کا دفاع جانتی ہے۔بھارت نے دوبارہ جہاز بھیجے تو اس کی پوری دنیا میں رسوائی ہو گی۔میرے خیال میں پاکستانی وزارت خارجہ کی کارکردگی بہترین ہے۔بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق چیف ایس اے دلت نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے اعلان سے بھارتی حکومت پر مثبت اثر پڑے گا مودی کے رویے میں بھی تبدیلی آئے گی۔عمران خان کے رویے میں کوئی بھی منفی پن نہیں۔بھارت میں الیکشن ہونے کو ہیں بات چیت ہو جائے تو اچھا ہے۔جو چاہتے ہیں جنگ ہونی چاہئے وہ نہیں جانتے جنگ بربادی ہے۔پلواما واقعے پر مودی نے بھی تو کچھ نہ کچھ کرنا تھا۔بی جے پی وہی ہے بس واجپائی بدل گئے ان کی جگہ مودی نے لے لی مودی کی اپنی سوچ ہے۔ائرمارشل ر شاہد لطیف نے کہا کہ بھارت کا رویہ پاکستان سے جارحانہ ہے جبکہ پاکستان خیر سگالی کا رویہ دکھاتا ہے لیکن بھارت کا رویہ سخت ہوتا جا رہا ہے۔پائلٹ کے معاملے پر ہمیں جلد بازی یا خیر سگالی کا جذبہ دکھانے کی ضرورت نہیں تھی۔بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان اچھی مثال نہیں سوچ بچار کی ضرورت تھی اس اقدام سے بھارتی سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی یکطرفہ خیر سگالی نہیں ہونی چاہئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv