تازہ تر ین

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک بار پھر کراچی کنگز کو ہرادیا

دبئی( ویب ڈیسک ) پی ایس ایل کے 18 ویں میچ میں اسلام ا?باد یونائیٹڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو زیر کردیا۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام ا?باد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 169 رنز کا ہدف 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا،یونائیٹڈ نے جارح مزاج ا?صف علی کے 70 رنز کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت کنگز کے جبڑے سے فتح چھین لی، انہوں نے صرف 38 گیندوں پر 70 رنز بنائے جس میں نصف درجن چھکے اور 5 دلکش چوکے شامل تھے۔
سالٹ نے 46 رنز بنا کر ا?صف علی کا بھرپور ساتھ دیا اور کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، رونکی 26، ڈیلپورٹ صفر،حسین طلعت ایک رن بنا کر ا?و¿ٹ ہوئے جب کہ کپتان شاداب خان نے چھکا لگا کر کامیابی سمیٹی۔
کراچی کنگز کی جانب سے عمر خان نے 2،عماد وسیم، محمد عامر اور عثمان شنواری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ایونٹ میں اسلام ا?باد کی کراچی کے خلاف دوسری فتح ہے،23 فروری کو کھیلے گئے میچ میں بھی اسلام ا?باد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دی تھی۔

اس سے قبل اسلام ا?باد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے کراچی کنگز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 168 رنز بنائے، اوپنر بابر اعظم نے سب سے زیادہ 68 اور لیونگسٹن نے 56 رنز بنائے، منرو 4، انگرم 13، ڈنک 12، عماد وسیم 2، عامر یامین 3 اور محمد عامر 6 رنز بنا کر پویلین لوٹے، افتخار احمد صفر پر ناٹ ا?و¿ٹ رہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv