تازہ تر ین

لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دیدی

دبئی(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن کے 17 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پی ایس ایل کے 17ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 107 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 17ویں میچ کا ٹاس لاہور قلندرز کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ کی جانب سے شین واٹسن اور احسن علی نے اننگز کا آغاز کیا، احسن علی نے تیسری اوور میں لاٹھی چارج کرتے ہوئے یاسر شاہ سے 20 رنز بٹورے تاہم شین واٹسن 7 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔اسپنر سندیب لیمی چین نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شین واٹسن کے بعد ریلی روسوو کو 8 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا اور پھر عمر اکمل اور دانیش عزیز کو ایک ایک رنز پر آﺅٹ کرکے کوئٹہ کی مشکلات میں اضافہ کردیا جب کہ احسن علی بھی 33 رنز بنانے کے بعد رن آﺅٹ ہوگئے۔کپتان سرفراز احمد اور محمد نواز نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑے شارٹس مارنے سے گریز کیا لیکن محمد نواز 12 اورسرفراز احمد کی اننگز 29 رنز پر تمام ہوگئی جب کہ فواد احمد بغیر کوئی رنز بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 19.1 اوورز میں 106 رنز ہی بناسکی اور آﺅٹ ہوگئی جب کہ لاہور قلندرز کے اسپنر سندیب لیمی چین نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حارث رﺅف نے 2، یاسر شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔لاہور قلندرز میں سلمان بٹ کی جگہ حارث سہیل اور راحت علی کی جگہ شاہین آفریدی کو شامل کیا گیا ہے جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں بھی متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv