تازہ تر ین
_68012591_sohail

سہیل تنویرقومی ٹیم میں موقع نہ ملنے پر مایوسی کاشکار

لاہور(یواین پی) سہیل تنویر کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم سے ڈراپ کرنے کی وجوہات کبھی نہیں بتائی گئیں۔خصوصی انٹرویو میں سہیل تنویر نے کہا کہ تسلسل کے ساتھ عمدہ کارکردگی کے باوجود قومی ٹیم کی جانب سے کھیلنے کا موقع نہ دیے جانے کی وجوہات سے کبھی آگاہ نہیں کیا گیا، مجھے جب ڈراپ کیا گیا تو اس سے قبل کے 7میچز میں اچھی کارکردگی دکھائی اور7وکٹیں لیں،اس دوران میرا اکانومی ریٹ بھی 6.5تھا، صرف ایک میچ میں 24سے زیادہ رنز دیے۔انھوں نے کہا کہ مجھے ڈراپ کیے جانے کی کوئی وجہ نظر نہیں آئی، میری فٹنس اور فیلڈنگ کے بارے میں کہا گیا، میں غیر معمولی فیلڈر نہیں ہوں لیکن عام پیسرز جیسا معیار ضرور ہے، بہرحال میں بہترین کوشش کر رہا ہوں، فٹنس بھی بہتر بناﺅں گا تاکہ مجھے کمزور مہرہ شمار نہ کیا جائے، میں مقابلوں کے دوران بھی جم نہیں چھوڑتا اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ میدان میں کارکردگی نظر آنا چاہیے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سرفراز احمد کے زیرقیادت کھیلنے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ یہ بات اہم ہے لیکن میرا کام اچھی کرکٹ کھیل کر کپتان اور سلیکٹرز کو متاثر کرنا ہے، میرا خیال ہے کہ اگر آپ کسی فرنچائز کی جانب سے قومی کپتان کے زیرقیادت کھیلیں توواپسی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔سہیل تنویر نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا بھی میری ترجیحات میں شامل تھا، اس فارمیٹ میں میرا ریکارڈ بھی اچھا رہا لیکن بدقسمتی سے زیادہ مواقع نہیں مل سکے۔

ایک سوال پرانھوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل 4میں اچھا آغاز کیا، درست کمبی نیشن بن جائے تو اگلے مقابلوں کیلیے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، ابھی کافی میچز باقی ہیں، ٹائٹل جیتنے کیلیے ہمیں آخر تک کھیل پر مکمل توجہ مرکوز رکھنا ہوگی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv