تازہ تر ین

پی ایس ایل : اسلام آباد کا ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 122 رنز کا ہدف

دبئی(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے 16 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 122 رنز کا ہدف دیا ہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔اسلام آباد کی جانب سے لیوک رونکی اور کیمرون ڈیلپورٹ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن ڈیلپورٹ پہلے ہی اوور میں 4 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے۔ ڈیلپورٹ کے بعد آنے والے صاحبزادہ فرحان بھی 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔لیوک رونکی 32 رنز بنا کر کیچ آﺅٹ ہوئے جب کہ حسین طلعت 8 رنز بنا سکے۔ سمت پٹیل 20 اور آصف علی 22 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔اسلام آباد کے کپتان شاداب خان 4 جب کہ رومان رئیس بغیر کوئی رنز بنائے گولڈن ڈک پر آﺅٹ ہوئے جب کہ فہیم اشرف 16 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ملتان سلطانز کی جانب سے ڈینئیل کرسٹن نے 3 جب کہ شاہد آفریدی، نعمان علی اور محمد الیاس نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv