تازہ تر ین

آئی سی سی نے جے سوریا پر 2سال کی پابندی عائد کردی

دبئی(ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے کرپشن کے حوالے سے تحقیقات میں تعاون سے انکار پر سابق سری لنکن کپتان سنتھ جو سوریا پر دو سال کی پابندی عائد کردی۔گزشتہ سال اکتوبر میں آئی سی سی نے جے سوریا پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا جہاں ان پر الزام تھا کہ انہوں نے انسداد کرپشن یونٹ سے تعاون کر نے سے انکار کردیا۔ان پر اس کے ساتھ ساتھ متعلقہ دستاویز یا معلومات کو ضائع یا اس تبدیلی کر کے تفتیش کی راہ میں رکاوٹ بننے کا بھی الزام ہے۔آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے ان سے ان کا موبائل دینے کا مطالبہ کیا تھا لیکن انہوں نے تفتیش میں تعاون کے لیے وہ دینے سے انکار کردیا جس کے ایک بعد ان پر فرد جرم عائد کی گئی۔اس موقع پر 1996 کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن جے سوریا نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ہمیشہ شفاف طریقے سے کھیل سے جڑے رہے اور کبھی بھی میچ فکسنگ یا پچ فکسنگ سمیت کسی بھی قسم کی کرپشن کی سرگرمی کا حصہ نہیں رہے۔جے سوریا پر فوری طور پر پابندی لگا دی گئی ہے اور وہ آئندہ دو سال تک کرکٹ کی کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے، پابندی کا اطلاق گزشتہ سال 15 اکتوبر 2018 سے ہو گا جب ان کے کرکٹ سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ ٹی وی نے کرکٹ میں کرپشن کے حوالے سے ایک اسٹنگ آپریشن کی تھا جس پر آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ان دستاویزی فلموں میں دکھایا گیا تھا کہ کس طرح میچ فکسرز نے 2016 میں سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچ اور گزشتہ سال سری لنکا اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے ٹیسٹ کو فکس کیا تھا۔جے سوریا پہلی مرتبہ 2013 سے 2015 ورلڈ کپ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر رہے تاہم تحقیقات کا محور بحیثیت چیف سلیکٹر ان کا دوسرا دور ہے جب وہ ستمبر 2017 چیف سلیکٹر رہے اور پھر ٹیم کی خراب کارکردگی پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔جو سوریا نے 1989 سے 2011 تک 110 ٹیسٹ، 445 ون ڈے اور 31 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کرتے ہوئے 42 سنچریوں کی مدد سے مجموعی طور پر 21ہزار سے زائد رنز بنائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv