تازہ تر ین

رومن رینز کا کینسر اور کیرئیر کے بارے میں دھماکا خیز اعلان

نیو یارک (ویب ڈیسک)رومن رینز کو لیوکیمیا (خون کے سرطان) کے باعث ڈبلیو ڈبلیو ای کو چھوڑے 4 ماہ سے زائد عرصہ ہوچکا ہے اور اب انہوں نے اپنے کیرئیر کے حوالے سے دھماکا خیز اعلان کردیا ہے۔گزشتہ سال اکتوبر میں رومن رینز نے کینسر کے باعث ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپئن شپ چھوڑ کر کیرئیر سے وقفہ لینے کا اعلان کیا تھا تاکہ موذی مرض کے خلاف جنگ لڑسکے۔رومن رینز میں پہلی بار کینسر کی تشخیص 11 سال قبل ہوئی تھی مگر اس وقت علاج سے اس کی علامات دور ہوگئی تھیں، مگر 2018 میں وہ ایک بار پھر لوٹ کر آیا جس کے باعث انہیں ڈبلیو ڈبلیو ای سے وقفہ لینا پڑا۔دنیا بھر میں مقبول یہ ریسلر گزشتہ شب منڈے نائٹ را میں واپس آکر اپنی بیماری اور کیرئیر کے حوالے سے اہم اعلانات کیے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بگ ڈاگ کی عرفیت سے مشہور ریسلر کو کینسر کے باعث وقفہ لینے سے قبل ڈبلیو ڈبلیو ای رنگ میں آمد پر لوگوں کی تنقید یا منفی نعروں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔مگر گزشتہ شب جب ان کی آمد ہوئی تو ان کا زبردست خیرمقدم کیا گیا۔خیال رہے کہ رومن رینز کے چلے جانے کے بعد سے ڈبلیو ڈبلیو ای کی ریٹنگ بری طرح متاثر ہوئی اور اس کمپنی کو شدت سے ان کی واپسی کا انتظار ہے۔تو گزشتہ شب رومن رینز را واپس آئے اور مداحوں کی محبت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ‘آپ نے مجھے مضبوطی دی، اس محبت اور مضبوطی کے ساتھ میں کچھ بھی کرسکتا ہوں’۔پھر انہوں نے اعلان کیا کہ ان کا کینسر ری مشن ہوچکا ہے یا آسان الفاظ میں ٹیسٹوں، جسمانی معائنے اور اسکین میں کینسر کی تمام علامات ختم ہوچکی ہیں اور وہ کینسر کے مرض سے نجات پاچکے ہیں۔انہوں نے کہا ‘ اچھی خبر یہ ہے میں اب ری مشن سے گزر رہا ہوں اور اس کے ساتھ بگ ڈاگ واپس آچکا ہے’۔مگر اس موقع پر ریسلر کا کہنا تھا کہ وہ ابھی رنگ میں واپسی کے لیے تیار نہیں اور جب لوگوں نے ریسل مینیا کے نعرے لگائے تو ان کا کہنا تھا کہ ابھی وہ بیماری کے بعد چلنا سیکھ رہے ہیں اور چلنے کے بعد ہی دوڑنا شروع کریں گے۔تاہم رومن رینز نے منڈے نائٹ را میں کچھ دیر بعد سیٹھ رولنز کے ساتھ ملکر ڈین امبروز کو چار ریسلرز کے حملے سے بھی بچایا اور اس دوران اپنے مخصوص دآسپرمین پنچ اور اسپیئر کا استعمال بھی کیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای نے اعتراف کیا ہے کہ رومن رینز کی عدم موجودگی میں خواتین ناظرین کی شرح میں ڈرامائی کمی دیکھنے میں آئی ہے حالانکہ خواتین ریسلرز کو اب کمپنی کافی نمایاں مقام دیا جارہا ہے۔اپنی بیماری کے دوران رومن رینز نے ہوبس اینڈ شا کے ذریعے ہولی وڈ ڈیبیو فلم میں بھی کام کیا جس میں وہ اپنے کزن دی راک کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv