تازہ تر ین

ہوم گراؤنڈ کراچی میں کھیلنے کیلیے پُرجوش ہوں، سرفراز احمد

شارجہ(ویب ڈیسک ) : سرفراز احمد نے کہا کہ امید ہے کہ میں خود ذاتی طور پر پاکستان خاص طور پر اپنے ہوم گراؤنڈ کراچی میں کھیلنے کیلیے پُرجوش ہوں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے پی ایس ایل فور کو کامیاب قرار دیتے ہوئے پاکستان میں شیڈول میچزکے حوالے سے بہتر توقعات وابستہ کرلیں، انھوں نے کہاکہ اب تک منعقدہ مقابلے دلچسپ رہے، تمام کھلاڑی بہترسے بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے کوشاں ہیں، شائقین کرکٹ کی دلچسپی نے بھی ان کے جوش کوبڑھا دیا ہے.ایک سوال پر سرفراز احمد نے کہاکہ ہارجیت کی طرح انجریز بھی کھیل کا حصہ ہوتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ لیگ کے دوران حفیظ سمیت کئی کرکٹرز کو باہر ہونا پڑا، انھوں نے کہا کہ لیگ کا چوتھا ایڈیشن دلچسپ ہوتا جارہا ہے، میں اپنی ٹیم کی کارکردگی سے خوش ہوں، ہم مزید بہتر نتائج پیش کرنے کے لیے کوشاں ہیں.ایک سوال پر سرفراز احمد نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان میں کھیلے جانے والے میچز میں کرکٹ کے مداح مزید دلچسپی لیں گے، میں خود ذاتی طور پر پاکستان خاص طور پر اپنے ہوم گراؤنڈ کراچی میں کھیلنے کیلیے پُرجوش ہوں،میری خواہش ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں فائنل کھیل کرکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کامیابی سے ہمکنارکراؤں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv