تازہ تر ین

پی ایس ایل کا میلہ پھر دبئی منتقل ،اسلام آباد یو نائیٹڈ اور ملتان سلطانز آج مد مقابل

دبئی(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)فور کا دوسرا مرحلہ بھی اختتام پذیر ہوگیا اور پی ایس ایل فور کا میلہ ایک بار پھر شارجہ سے دبئی منتقل ہو گیا ہے جہاں ایک دن آرام کے بعد (آج)منگل کو واحد میچ ملتان سلطان اوراسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین دبئی انٹرنیشنل کر کٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔تیسرے مرحلے میںدبئی میں26فروری سے یکم مارچ تک7میچز کھیلے جائیں گئے۔پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سرفہرست ہے جبکہ پشاور زلمی دوسرے اور ملتان سلطانز چھٹی پوزیشن پر براجمان ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے میچز شارجہ میں اختتام پزیر ہو گئے پی ایس ایل فور کا میلہ ایک بار پھر شارجہ سے دبئی منتقل ہو گیا ہے جہاں پیرکو کوئی میچ نہیںکھیلا گیا جبکہ (آج)منگل کو واحد میچ ملتان سلطان اوراسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین دبئی انٹرنیشنل کر کٹ سٹیڈیم میں رات 9بجے کھیلا جائے گآ۔تیسرے مرحلے میںدبئی میں26فروری سے یکم مارچ تک7میچز کھیلے جائیں گئے۔4اور 5مارچ کو ابوظہبی میں 4میچز کھیلے جائیں گے جس کے بعد پی ایس ایل کا میلہ یو اے ای سے پاکستان منتقل ہو جائے گا اور 7مارچ کو کراچی کنگز اورپشاور زلمی کے مابین میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں میچ کھیلا جائے گا۔9مارچ کو لاہور قلندر اوراسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں میچ کھیلا جائے گا۔10مارچ کو لاہور اور کراچی میں ایک ایک میچ کھیلا جائے گا لاہور میں لاہور قلندر اور ملطان سلطان آمنے سامنے ہوں گے جبکہ کراچی میں کراچی کنگز اورکوئٹہ گلیڈ ی ایٹرز کے مابین میچ کھیلا جائے گا۔فائنل اور ایلمنیٹر ی میچز لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ دوسری جانب پوائنٹ ٹیبل پر نظر ڈالیں تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آٹھ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہیں جس نے پانچ میں سے صرف ایک میچ ہارا۔ تین میچ جیت کر چھ پوائنٹ حاصل کرنے والی پشاور زلمی کی ٹیم کا دوسرا نمبر ہے۔دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے بھی چھ پوائنٹ، رن ریٹ کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ لاہور قلندرز چوتھے، کراچی کنگز پانچویں اور ملتان سلطانز کی آخری یعنی چھٹی پوزیشن ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv