ٹوبہ ٹیک سنگھ (اے این این) دُختر رسول اکرم حضرت فاطمة الزہرا ؓکا یوم ولادت26فروری کو ملک بھر میں منایا جائے گا اس روز سیمینارز منعقد ہونگے جس میں مقریں حضرت فاطمة الزہرا ؓکی زندگی کے مختلف پہلولوں پر روشنی ڈالیں گے۔ علاوہ ازیں امام بارگاہوں میں بھی تقریبات منعقد ہونگی جس میں علمائے کے کرام اور زاکریں حضرت فاطمة الزہرا کو خراجِ تحسین پیش کریں گے، اس موقع پر سیدنا حضرت امام حسین کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔