تازہ تر ین

بھارتی اداکار ہ ودیا بالین بھی پاکستان کیخلاف جنگی بخار میں مبتلا

ممبئی (شوبزڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالین بھی جنگی بخار کی لپیٹ میں آگئیں ‘ پاکستان کیخلاف سخت اقدامات کرنے کا راگ الاپنے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق پلواما واقعے کے بعد بھارت میں پاکستان مخالف آوازوں میں بھارتی اداکارہ ودیا بالین کی آواز بھی شامل ہوگئی۔ ودیا بالین کہنا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ سمجھا ہے کہ آرٹ سے زیادہ انسانوں کو ایک دوسرے سے کوئی چیز نہیں جوڑ سکتی۔ موسیقی، شاعری، رقص، تھیٹر اور سنیما انسانوں کو قریب لانے کے ذرائع ہیں، لیکن اس دفعہ لگتا ہے ہمیں کچھ تبدیل کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ کسی وقت سخت اقدامات بھی کرنا پڑتے ہیں، لگتا ہے سخت موقف اختیار کرنے کا وقت آگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ودیا بالین نے ایسا بیان اپنی گرتی ساکھ کو بچانے کیلئے اور میڈیا کی نظروں میں آنے کیلئے کیا ہے کیونکہ ان کے پاس اس وقت ایک بھی پراجیکٹ نہیں ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv