تازہ تر ین

بھارتی حکومت نے جامعہ ملیہ کو شاہ رخ خان کو اعزازی ڈگری دینے سے روک دیا

نئی دہلی(صباح نیوز) بھارتی حکومت نے نئی دہلی میں موجود تاریخی یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ کو معروف اداکار شاہ رخ خان کو اعزازی ڈگری دینے سے روک دیا۔جامعہ ملیہ اسلامیہ نے وزارت ہیومن ریسورسز ڈیولپمنٹ ایچ آر ڈی کو درخواست دی تھی کہ وہ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو ان کی خدمات کے عوض پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کی خواہاں ہے۔تاہم ایچ آر ڈی نے یونیورسٹی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ رخ خان پہلے ہی بھارت کی ایک اور معروف یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری حاصل کر چکے ہیں۔ بھارتی اخبارنے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی یونیورسٹی نے فروری 2018 میں وزارت کو تحریری طور پر درخواست بھیجی تھی۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کی جانب سے بھیجی گئی درخواست میں بتایا گیا تھا کہ چوں کہ شاہ رخ خان نے بھارتی سینما اور ملکی ثقافت کو پھیلانے میں نمایاں خدمات سر انجام دی ہیں، اس لیے یونیورسٹی انہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں پی ایچ ڈی کی ڈگری دینا چاہتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv