تازہ تر ین

پاکستان سے نہ کھیلنے میں نقصان صرف بھارت کا ہوگا: سنیل گواسکر

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی لیجنڈ کرکٹر سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ میں نہ کھیلنے سے نقصان صرف بھارت کا ہی ہوگا۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے سنیل گواسکر نے کہاکہ عالمی مقابلے میں بھارت کے ساتھ نہ کھیلنے سے نقصان ہوگا۔جب پروگرام اینکر کی جانب سے سوال کیا گیا تو بھارت کے سابق کپتان نے کہا کہ اگر میں آج بھارتی ٹیم میں ہوتا تو ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف میچ لازمی کھیلتا۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے سنیل گواسکر نے کہا کہ میرا کھیلنے کا مقصد خالی میچ کھیلنا نہیں ہے بلکہ میچ میں حریف ٹیم کو شکست دے کر اسے ان 2 پوائنٹس سے محروم کرنا ہے جو اسے بغیر کھیلے ملیں گے۔سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ بھارت کے نہ کھیلنے کی وجہ سے پاکستان کو اہم 2 پوائنٹس مل جائیں گے جس سے نقصان صرف بھارت کا ہوگا اور پاکستان کی ممکنہ طور پر سیمی فائنل اور پھر فائنل تک رسائی ممکن ہوجائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv