تازہ تر ین

فواد خان کی بیٹی کی پولیو ویکسی نیشن رپورٹ آگئی‘ کارروائی کا مطالبہ

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارفواد خان کی بیٹی کی پولیو ویکسی نیشن رپورٹ سامنے آگئی ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ 19 فروری کو پہلی بار جب اینٹی پولیو ٹیم انکی رہائش گاہ پر گئی اس وقت انکی اہلیہ اور بچے گھر پر موجود نہ تھے جبکہ وہ خود بھی تیرہ فروری سے بیرون ملک ہیں ۔دوسری بار ٹیم گئی تب بھی انکی اہلیہ اور بچی گھر پر نہ تھے ۔ڈرائیور کے ذریعے انکی بیوی نے مکمل ہوجانے والی ویکسی نیشن رپورٹ پولیو ٹیم کو دکھائی جسے انھوں نے تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور بدتمیزی کا الزام لگاتے ہوئے جھوٹی ایف آئی آر کاٹ دی ۔اس وجہ سے ہونے والے نقصان پر قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ انہوں نے حکام سے گزارش کی کہ غلط مقدمہ کو خارج کریں اور بے ضابطگی کرنے والے اہلکاروں کےخلاف کارروائی کی جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv