تازہ تر ین

ہندوﺅں کی انتہا پسندی ‘سدھو کی حمایت کرنے پر کپل شرما کوبھی غدار قراردیدیا

ممبئی (آئی این پی) سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو پلوانہ حملے کے بعد پاکستان مخالف بیان نہ دینے پر انتہاپسند ہندووں کے نشانے پر ہیں ہی مگر اس کے ساتھ ساتھ سدھو کی حمایت کرنے والے دوستوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بھارت کے معرو ف کامیڈین و اداکار کپل شرما نے گزشتہ روز نوجوت سنگھ سدھو کی حمایت میں بیان دیا تھا ، جس پر انہیں بھی انتہا پسندوں کی طرف سے تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔کامیڈین کپل نے گزشتہ روز نوجوت سنگھ سدھو کو کپل شرماشو سے نکالنے پر کہا تھا سدھو پاجی کے ساتھ جو ہوا وہ ٹھیک نہیں ہے، سدھو دہشتگردی کے خلاف حکومتی پالیسی کی حمایت کرتے ہیں لہذا انہیں شو سے نکالنا مسئلے کا حل نہیں ہے۔انتہا پسند بھارتیوں کو کپل کا سدھو کی حمایت میں دیا گیا بیان پسند نہیں آیا اور بھارتی فلم میکر اور پروڈیوسر اشوک پنڈت سمیت متعدد بھارتیوں نے دی کپل شرما شو کے شریک پروڈیوسر اور بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان سے کپل کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv