تازہ تر ین

بھارت کے غیر ذ مہ دارانہ بیانات معاملات کو الجھا رہے ہیں: ملیحہ لودھی

نیویارک( آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارت کے غیرذمہ دارانہ بیانات معاملات کو الجھا رہے ہیں‘ عالمی برادری مقبوضہ وادی میں جاری مظالم سے نظریں نہیں چرا سکتی‘ بھارت حق خودارادیت کے وعدے سے مکررہا ہے ۔جمعرات کو عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے، نئی دہلی کےغیرذمہ دارانہ بیانات معاملات کوالجھا رہے ہیں۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم سے نظریں نہیں چرا سکتی۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کوحق خودارادیت دینے کے وعدے سے مکررہا ہے، گزشتہ سال مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جبرو تشدد کی انتہا ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی مقبوضہ کشمیرپر انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ میں انکوائری کمیشن کی سفارش کی گئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv