تازہ تر ین

آسٹریلیا: مقابلہ حسن میں بوڑھی خاتون نے اپنی 18سالہ بیٹی کو پیچھے چھوڑ دیا

سڈنی (آن لائن) آسٹریلیا میں ہونے والے ایک مقابلہ حسن میں نوجوان لڑکی کے بجائے ادھیڑ عمر نے خوبصورتی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔اس سے زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ ادھیڑ عمر کی خاتون نے خوبصورتی کے اس مقابلے میں اپنی 18 سالہ بیٹی کو ہی پیچھے چھوڑا۔ آسٹریلیا میں ہر سال ہونے والے مس گلیکسی آسٹریلیا کے مقابلے میں 42 سالہ ٹیمی رابرٹس نے خوبصورتی میں اپنی 18 سالہ بیٹی جورڈین اسپینلی کو شکست دے کر سب کو حیران کردیا۔مس گلیکسی آسٹریلیا 2018 کا مقابلہ گزشتہ برس ہوا تھا، جس میں آسٹریلیا بھر سے کئی خوبرو لڑکیوں نے حصہ لیا تھا۔یہ تنظیم گزشتہ 18 سال سے مقابلہ حسن منعقد کرتی آ رہی ہے، مس گلیکسی کا اعزاز جیتنے والی حسینہ کو ہر سال امریکا میں ہونے والے مس انٹرنیشنل گلیکسی کے مقابلہ حسن میں بھیجا جاتا ہے۔اسی تنظیم نے 2018 میں پہلی بار خوبصورتی کے تیسرے مقابلے کا انعقاد بھی کیا اور اسے بھی مس گلیکسی آسٹریلیا کا نام دیا گیا۔ادھیڑ عمر کی خاتون کی جانب سے خوبصورتی میں خوبرو لڑکیوں کو شکست دینے کے بعد سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ثابت ہوا کہ حسن کا تعلق عمر سے نہیں ہوتا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv