تازہ تر ین

سعودی ولی عہد کا اصرار،’پاک بھارت جامع مذاکرات‘ مشترکہ اعلامیہ کا حصہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)ء) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اصرار پر ’’پاک بھارت جامع مذاکرات‘‘ کو مشترکہ اعلامیہ کا حصہ بنا دیا گیا، پاک بھارت جامع مذاکرات کی بحالی کیلئے درکارماحول قائم ہونا چاہیے، انتہا پسندی اوردہشتگردی کاعفریت تمام اقوام کیلئے خطرہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے بعد بھارت کا دو روزہ سرکاری دورہ کیا ہے۔دورے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں اور بات چیت سے متعلق مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ مشترکہ اعلامیہ میں سعودی ولی عہد شہزادہمحمد بن سلمان کے اصرار پر’’پاک بھارت جامع مذاکرات‘‘ کو بھی حصہ بنا دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے متن میں کہا ہے کہ بھارت اورسعودی عرب کی قیادت کے درمیان ملاقات میں پاک بھارت جامع مذاکرات کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔اعلامیہ میں مزید کہا کہ پاک بھارت جامع مذاکرات کی بحالی کیلئے درکارماحول قائم ہونا چاہیے۔ بھارت اور سعودی عرب کے مشترکہ اعلامیے میں خطے کی سیکورٹی صورتحال اور استحکام سمیت پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ انتہا پسندی اوردہشتگردی کا عفریت تمام اقوام اورمعاشروں کیلئے خطرہ ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv