تازہ تر ین

لاہور اور دیگر شہروں میں بادلوں اور ٹھنڈی ہواﺅ ں کا راج، سردی کی شدت بڑھ گئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے کئی علاقوں میں بھی رم جھم سے موسم سرد ہو گیا ، سکردو،رزمک،شوال اور دتہ خیل میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ابررحمت نے سندھ اور بلوچستان کارخ کرلیا، خشک سالی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔شہر قائد میں بادلوں نے رنگ جما دیا، ڈیفنس، کلفٹن، گلشن اقبال، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی ،گلشن معمار، صدر میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔سندھ کے علاقے نوابشاہ ،کشمور،دادو،خیرپورمیں تیز بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی ۔ لاڑکانہ، ٹھل، ڈہرکی، اوستہ محمد میں بھی رم جھم ہوئی جس کے باعث کئی علاقوں میں فیڈرٹرپ ہونے سے بجلی غائب ہوگئی۔گوادرمیں طویل عرصے بعد موسلا دھار بارش نے زمین کی پیاس بجھا دی۔ قلات، مکران، بولان،ڈیرہ بگٹی،چمن،ڈیرہ مراد جمالی، سبی، تربت اور دیگر علاقوں میں بھی بادل کھل کربرسے۔لاہور میں بادلوں اور ٹھنڈی ہواں کا راج ہے جب کہ ملتان، صادق آباد، میاں چنوں، رحیم یارخان،تونسہ شریف، دیپالپورسمیت کئی شہروں میں بارش سے سردی بڑھ گئی ۔ڈیرہ اسماعیل خان ،شمالی وزیرستان میں وقفے وقفے سے رم جھم کا سلسلہ جاری ہے جب کہ سکردو،رزمک،شوال اور دتہ خیل کے علاقوں میں برفباری سے ہر سو سفیدی کی چادر تن گئی ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv