تازہ تر ین

ٹماٹر کی قیمتوں کو پر لگ گئے، فی کلو ٹماٹر کتنے میں مل رہے ہیں؟ جان کر آپ کا رنگ لال ہو جائے گا

لاہور (ویب ڈیسک) شہر لاہور میں ٹماٹر کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں اور سرکاری نرخ نامے میں بھی ٹماٹر نے سنچری مکمل کر لی ہے جس کے باعث لاہوریوں کے چہرے بھی ٹماٹر کی طرح سرخ ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ اور سرکاری ریٹ لسٹ میں ٹماٹر کی قیمت میں 45 روپے کا فرق ہے، اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر 150 روپے فی کلو جبکہ سرکاری ریٹ لسٹ میں بھی ٹماٹر گزشتہ روز کی نسبت 11 روپے اضافے کے بعد 105 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری اور اوپن مارکیٹ کے ریٹ میں بہت فرق ہے اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہیں جبکہ دکاندار اپنی من مانیاں کررہے ہیں۔دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ منڈی سے انہیں 140 روپے فی کلو میں ٹماٹر مل رہے ہیں تووہ سرکاری ریٹ کے مطابق کیسے فروخت کریں، حکومت منڈی میں ٹماٹر کے ریٹ کو کنٹرول کرے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv