تازہ تر ین

کیا سعودی ولی عہد نے 63 ارب روپے کی جعلی پینٹنگ خرید لی؟ انتہائی حیران کن دعویٰ سامنے آگیا

نیویارک(ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کچھ عرصہ قبل عظیم مصور لیونارڈوڈاونسی کی پینٹنگ ’دی سلیویٹر منڈی‘ (The Salvator Mundi)34کروڑ 20لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 63ارب40کروڑ روپے)روپے میں خریدی تھی جس کے متعلق اب ماہرین نے انتہائی حیران کن دعویٰ کرتے ہوئے اسے جعلی قرار دے دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق قدیم فن پاروں کے مورخ جیکوئس فرینک کا کہنا ہے کہ”یہ تصویر لیونارڈوڈاونسی نے خود نہیں بنائی تھی بلکہ ان کے ایک اسسٹنٹ نے بنائی تھی۔ “یہ پینٹنگ دراصل حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تصویر پر مبنی ہے۔جیکوئس فرینک نے سنڈے ٹیلیگراف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”سینئر سیاستدان اور آرٹ میوزیم لوورے (Louvre)کا سٹاف جانتا ہے کہ یہ پینٹنگ لیونارڈو کی بنائی ہوئی نہیں ہے۔ جس نمائش میں یہ پینٹنگ فروخت کی گئی اس کے انعقاد سے قبل میں نے متعدد بار فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو خطوط کے ذریعے متنبہ کیا کہ اس پینٹنگ کو نمائش میں شامل نہ کیا جائے ورنہ بڑا تنازعہ کھڑا ہو جائے گا۔“ دوسری طرف پیرس کے لوورے آرٹ میوزیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ”جیکوئس فرینک کا نقطہ نظر ان کا اپنا ہے، اس کا لوورے میوزیم سے کوئی تعلق نہیں۔ وہ اس وقت لیونارڈو ڈاونسی نمائش پر کام نہیں کر رہے اور نہ ہی وہ کبھی لوورے کے کیوریٹر رہے ہیں۔“



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv