تازہ تر ین

سانحہ ماڈل ٹاو¿ن منطقی انجام کو پہنچنا چاہیے حکومت نے ترجیح نہیں دی: میاں افضل، سعودی پرنس کا دورہ پاکستان ،امریکہ طالبان مذاکرات کی مد میں دیکھا جا رہا ہے: عبدالباسط ، سعودی ولی عہد پاکستان کے بعد بھارت جائیں گے وہاں اس سے زیادہ سرمایہ کار کریں گے: امجد اقبال ، یورپی یونین چاہتی ہے کہ دہشتگردی اور جرائم کیلئے رقم استعمال نہیں ہونی چاہیے: ضمیر آفاقی ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان تجزیہ کار میاں افضل نے کہا کہ10ماہ میں شہباز شریف کیخلاف کچھ ثابت نہیں ہوا، نیب آگے کیا ثابت کرے گا۔ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہئے تھا مگر حکومت نے اسے ترجیح نہیں دی۔چوہدری برادران کیخلاف کیسز نیب منطقی انجام تک پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جن کے لیے قربانیاں دیں وہ آج تک تسلیم نہیں کرتے۔ حکومت کے پاس کچھ آرہا ہے تو وہ سعودی دورہ پر اخراجات کر رہی ہے۔ کالم نگار عبدالباسط کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی ضمانت انکے خاندان کے لیے تازہ ہوا کا جھونکہ ہے تاہم وہ بری نہیں ہوئے۔ نیب کو چاہئے اپنا تحقیقاتی ٹائم فریم طے کرے اور اپنی کمزوریاں دور کرے۔ سعودی ولی عہد کا بہت بڑا استقبال ہونے جارہا ہے۔ انکی آمد بہت بڑی امداد کا پیش خیمہ ہوگی۔ انرجی ، پانی اور ڈیمز کے معاملات پراہم پیشرفت ہوگی۔ سعودی پرنس کا دورہ پاکستان امریکا ، طالبان مذاکرات کی مد میں بھی دیکھا جارہاہے۔ آئل ریفائنری لگنے سے ہماری تیل صاف کرنے کی لاگت کم ہوگی۔ امریکا سمیت دنیا میں پاکستان کا تاثر بہتر ہو رہا ہے۔ سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان میں کرکٹ کی خشک سالی رہی ہے۔ پی ایس ایل کے پاکستان میں 8میچز اور کراچی میں فائنل سے کراچی کی روشنیاں بحال ہوں گی اور دنیا بھر کی ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔ پی ایس ایل 23ارب کا برانڈ ہو گیا ہے اور بھارت سے بہت آگے نکل گیا ہے۔ پاکستان پرامن ملک ہے، چند دہشتگردوں کے پاکستان کا امن تباہ کرنے پر دہشتگرد ملک کا ٹیگ لگانا زیادتی تھی۔ تجزیہ کار امجد اقبال نے کہا کہ شہباز شریف کی ضمانت کیوجہ کیس عدالت میں کمزوری سے پیش کیا جانا ہے۔ عدالت میںجرم ثابت کرنے اور عدالت کو مطمئن کرنے کے لیے ثبوت دینا پڑتا ہے۔ ہمارے پاس ایسے لو گ نہیں ہیں جو کیس کو صحیح طریقے سے دیکھ سکیں۔اپنی کمزوریاں چھپانے کے لیے ڈیل اور ڈھیل کا نام استعمال کیا جاتا ہے۔ حکومت کو سیاستدانوں کیخلاف کیسز کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہئے، اسکی اپنی ساکھ خراب ہوتی ہے۔ پاکستان کی معاشی ضرورت کے وقت میں سعودی ولی عہد کا دورہ بے حد مفید ہے۔ سعودی ولی عہد پاکستان کے بعد بھارت جائیں گے اور وہاں پاکستان سے دوگنا سرمایہ کریںگے۔ سعودی عرب کو تیل بیچنے کے لیے پاکستان اور انڈیا کی ضرورت ہے اورپاکستان کو خارجہ محاذ پر سعودیہ کی ضرورت ہے۔ہمیں دنیا کے قوانین کو ماننا ہوگا اور منی لانڈرنگ پر اپنی کارکردگی واضح کرنی ہوگی۔ پی ایس ایل کرکٹ ہی نہیں بلکہ ہمارا ثقافتی برانڈ ہے۔ کھلاڑی پی ایس ایل میں شمولیت کے لیے سفارشیں کریں گے۔ تجزیہ کار ضمیر آفاقی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بزدار پنجاب میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کر رہے، انگلیاں اسی پر اٹھیں گی جس نے کام کیا۔پاکستانی تاریخ میں احتساب صرف حکومتوں کے دباﺅڈالنے کا طریقہ ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاﺅ ن کو میرٹ سے ہٹ کر سیاسی رنگ میں ڈھال دیا گیا۔ سعودیہ نے ماضی میں جس طرح پاکستان میں سرمایہ کاری کر کے ہمیں ڈسٹرب کیا اب ایسا نہیں ہونا چاہئے، یہ معاملہ اسمبلی میں اٹھایا جانا چاہئے۔ یورپی یونین چاہتی ہے کہ دہشتگردی اور جرائم کے لیے رقم استعمال نہ ہونے دی جائے، اس سے ملکی معیثت کمزور ہوتی ہے۔پاکستان میں تمام سپورٹس گیمز بدحالی کا شکار ہیں۔ کرکٹ کو حوا بنانے کی بجائے دیگر سپورٹس کو سپورٹ کیا جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv