تازہ تر ین

پی ایس ایل، میچز کے دوران سیاسی بینرز اور نعرے روکنے کے لیے حکام نے حکمت عملی تیار کرلی

دبئی(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے میچز کے دوران سیاسی بینرز اور نعرے روکنے کے لیے حکام نے حکمت عملی تیار کرلی۔جیونیوز کے مطابق میچ کے دوران گراؤنڈ کو سیاسی اکھاڑا بنانے اور شائقین کو سیاسی نعروں سے باز رکھنے کے لیے حکام نے کئی اہم فیصلے کیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ کو میچز کے دوران سیاسی بینرز اور غیر متعلقہ پلے کارڈز لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور سیاسی نعرے لگانے پر ایسے افراد کو گراؤنڈ سے باہر نکالے سمیت انہیں جرمانہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق سیاسی شعبدہ بازوں پر کڑی نظر رکھنے کے لیے اہلکار تعینات کیے جائیں گے اور میدان سے باہر بھی گروہوں کی شکل میں نعرے لگانے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔یاد رہے کہ ماضی میں بھی کرکٹ میچز کے دوران شائقین کو سیاسی نعرے لگاتے اور سیاسی پرچم تھامے دیکھا گیا ہے جس سے بدنظمی کا خدشہ ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv