تازہ تر ین
googly111

پلیئرزکوپیسے کی بجائے کیرئیرکی فکرکرنی چاہیے:طاہرشاہ ، کرپشن سے روکنے کےلئے پی سی بی کے حالیہ اقدامات بہترین:وسیم خان کی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ جو کھلاڑی پیسے کے پیچھے بھاگتے ہیں وہ اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مارتے ہیں۔پلیئر بڑی جلدی پھنس جاتا ہے کسی انجان کے ساتھ ڈنر کرنے سے بھی گریز ہی کرنا چاہئے اپنے مستقبل کی فکر کرنی چاہئے۔ چینل فایﺅ کے پروگرم گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل رفتہ رفتہ آئی پی ایل کو بھی پیچھے چھوڑ رہی ہے پاکستانی کھلاڑیوں کو چاہئے احتیاط کریں چند روپوں کی خاطر مستقبل تباہ مت کریں کرکٹ بہت خوبصورت گیم ہے۔ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر وسیم خان نے کہا ہے کہ جواری کھلاڑیوں کے پیچھے لگے ہوتے ہیں اس حوالے سے پی سی بی نے جو اقدامات کئے ہیں وہ بہتر ہیں کہ کھلاڑی اکیلے سفر مت کریں کسی انجان سے بات بھی مت کریں۔ماضی میں ایسے واقعات ہوئے کہ پی ایس ایل کے کھلاڑی جوئے کے باعث اپنی شہرت اور مستقبل داﺅ پر لگابیٹھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv