تازہ تر ین

سانحہ مال روڈ : وطن کیلئے جانیں دینے والے پولیس افسروں اور اہلکاروں کی یاد میں تقریب

لاہور (خصوصی ر پو رٹر )سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی طرف سے سانحہ مال روڈ کے شہداءکو پرجوش خراج تحسین پیش کیا گیا،تقریبات کا اہتمام الصبح سے ہی ہو گیا،چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے شہیدڈی آئی جی کیپٹن(ر)سید احمد مبین کی قبرپرحاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستہ نے سلامی پیش کی،اس موقع پر شہید ڈی آئی جی کیپٹن(ر)سید احمد مبین کی والدہ،ایس پی ٹریفک صدر ڈویژن سردار محمد آصف،ڈی ایس پی ڈیفنس منیر احمد بٹ سمیت ٹریفک وارڈنز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس کی ٹیم نے شہید امین کی قبر پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔بعدازاں الحمراءہال میں شہداءکی یاد میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شہید احمد مبین کی والدہ،بیگم اور شہید امین کی بیگم سمیت ٹریفک وارڈنز کی کثیر تعداد نے شرکت کی،مناواں پولیس لائنز میں شہداءپولیس کے ثواب کےلئے قران خوانی کا اہتمام کیا گیا ،سی سی پی او لاہور ،سی ٹی او لاہور سمیت دیگر افسران نے یاد گار شہدا پولیس کینال روڈ پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور گارڈ آف اونر پیش کیا گیا۔بعدازاں فیصل چوک مال روڈ پر شہدا ءمال روڈ کی یاد میں شمیں روشن کیںگئیں جس میںٹریفک وارڈنز سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں میں شرکت کی۔شہید احمد مبین کی قبر پر حاضری کے موقع پر سی ٹی اونے کہاکہ کیپٹن مبین شہید،ایس ایس پی آپریشنز زاہد گوندل شہید اور ساتھی شہداءنے اپنی جان قربان کر کے پولیس کے نام کو اعلی مرتبہ دیا،یہ تجدید عہد ہے کہ ہم اپنے شہدا کو نہیں بھولے۔شہید کیپٹن(ر)احمدمبین اور دیگر شہداءآج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور ان کی خدمات پولیس کیلئے مشل راہ ہیں۔شہید مبین ٹریفک وارڈنز سے اپنے بچوں کی طرح شفقت اور پیار کرتے تھے اوران کی یاد میں آج یہاں ہرآشکھ نم ہے۔شہداءکسی بھی قوم و ملک کا انتہائی قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں ان کی جرات اور بہادری کی داستانوں کو ہرگز فراموش نہیں کی جاسکتا۔شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے جان کا نذرانہ دینے والے افسران و اہلکاروں کے خاندانوں سے ہمارا ایک مضبوط رشتہ قائم ہے۔ان کا کہنا تھاکہ شہداءقوم و ملت کی سلامتی کو برقرار رکھنے کی روشن مثالیں ہیں۔بزدلانہ کاروائیاں نوجوانوں کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتیں۔اس موقع پرکیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے مزیدکہاکہ سٹی ٹریفک پولیس میں فرائض سرانجام دینے والا ہر آفیسر و نوجوان شہید ڈی آئی جی کیپٹن(ر)سید احمد مبین کا سپاہی ہے۔جو ملک و قوم کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے میں کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔شہید مبین نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے اپنی قربانی دی اور ہم اپنے ہیروز کی خدمات اورقربانیوں کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے یاد رکھیں گے۔الحمراءہال میں تقریب کے دوران سی ٹی او لاہور سمیت تمام افسران کی آنکھوں میں پانی بھر آیا،اس موقع پر بیگم شہید مبین نے کہاکہ آپ سب شہید مبین کے سپاہی ہیں اور میری خواہش ہے کہ میرا بیٹا بھی پولیس فورس کا حصہ بنے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv