تازہ تر ین

امریکہ میںمنشیات کی دنیا کا گاڈ فادر” ال چاپو“ مجرم قرار

نیویار ک(صباح نیوز) نیویار ک کی عدالت نے منشیات کی دنیا کے گاڈ فادر ال چاپو کو مجرم قرار دے دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میکسیکو سے تعلق رکھنے والا منشیات کی دنیا کا بے تاج بادشاہ ال چاپو ہے ،منشیات سمگلنگ کے مقدمے میں ال چاپو پر عائد تمام 10 الزامات میں اسے قصوروار ٹھہرایا گیا ۔61 سالہ ال چاپو پر منشیات کی فروخت، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کی گئی ۔گواہوں کے مطابق میکسیکن منشیات فروش نے سالانہ 25 سے 30 ٹن ہیروئن اسمگل کی ، ابھی اسے سزا سنائی جانی باقی ہے اور ممکنہ طور پر یہ عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ال چاپو2001 اور 2014 میں دو مرتبہ جیل سے فرار بھی ہو چکا ہے، ال چاپو پر الزام ہے کہ وہ میکسیکو میں منشیات فروشی کے سب سے بڑے اور طاقتور گروہ سینالوا کارٹیل کی پشت پناہی کرتا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv